امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ:
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے. کہ اسرائیل اور لبنان کی جنگ کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اُن کے خطاب کے دوران فلسطین کی آزادی کیلئے نعرے بلند ہوگئے۔
مشی گن میں. عرب امریکن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا. کہ بائیڈن انتظامیہ. کی نااہلی کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کا امن برباد ہوا۔ وہ اس سے پہلے کئی بار یہ بات کہہ چکے ہیں. کہ اگر میں صدر ہوتا تو غزہ میں جنگ نہ ہوتی۔ اس کے علاوہ وہ یوکرین وار کو بھی ختم کرنے کی بات کر چکے ہیں۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے. کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعہ، جو کئی دہائیوں سے جاری تناؤ اور کبھی کبھار بڑھتی ہوئی کشیدگی کا شکار ہے. فوری طور پر حل کی راہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے بیانات میں، ٹرمپ نے سفارتی مذاکرات اور علاقائی استحکام پر زور دیا ہے.
اس بات پر زور دیتے ہوئے. کہ جاری تشدد نہ صرف براہ راست ملوث ممالک کو متاثر کرتا ہے. بلکہ اس کے وسیع جغرافیائی سیاسی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا. کہ دونوں فریقوں کو امن کو ترجیح دینی چاہیے. اور دیرپا جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔
واضح رہے.کہ صدارتی انتخابات کیلئے سیاسی مہم آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ دونوں امیدواروں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے بھی جاری ہیں۔
ایسے میں کملا ہیرس کی انتخابی مہم ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے. کہ ٹرمپ ووٹنگ کے دن ہی اپنی جیت کا اعلان کرکے. انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کریں گے۔