سعودی عرب کی نامور گھڑ سوار شاہد الشمری کی گھوڑے پر سوار ہو کے فارمیسی میں آکر دوائیں خریدنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خاموشی سے فارمیسی میں آتیں ہیں اور گھوڑے پر سوار ہو کر ہی شیلف سے دوائیں لیتی ہیں۔ جبکہ ایک شخص اس کی انوکھی شاپنگ کی فلم بنا رہا ہے۔ ویڈیو کا وقت اور مقام واضح نہیں ہے۔
گھوڑے کے ساتھ شاہد الشمری کی غیر معمولی سواری کی مہارت اور خود اعتمادی کی وجہ سے صارفین نے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی خاتون باقاعدگی سے اپنی گھڑ سواری کی صلاحیتوں کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے۔ اس لیے سوشل میڈیا پر اُن کے بڑے پیروکار ہیں۔
شائقین شاہد کو پرجوش سعودی خواتین کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھتے ہیں جو روایتی طور پر مردوں کے زیر تسلط شعبوں میں رکاوٹوں کو توڑنے کیلئے کوشاں ہیں۔
انہیں سعودی معاشرے میں گھڑ سواری کو فروغ دینے اور بہت سے لوگوں کو اس کھیل میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا سہرا جاتا ہے۔