پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور اہلیہ بشرہ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ اب کل اڈیالہ جیل میں سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا فیصلہ سنائیں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے 18 دسمبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 23 دسمبر کو پہلے فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری تک موخر ہو گی تھی۔ اس کے بعد 6 جنوری کو عدالت کی جانب سے 13 جنوری کی ایک نئی تاریخ دی گئی تھی۔