لندن (اسلم مراد ) یوکے نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام اور یورپی یونین سے مسافروں کے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاسپورٹ پر فری انٹری کی جگہ الیکٹرونک ٹریول کا اجازت نامہ متعارف کروادیا ہے۔
یعنی اب یورپی یونین کے ستائیس ممالک میں سے کسی بھی ملک کا شہری اگر یوکے جانا چاہیے تو اسے بارہ یورو خرچ کرکے یوکے بارڈر کنٹرول کی ویب سائٹ سے الیکٹرونک ویزہ یا سفر کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور اس اجازت نامے کے بغیر کسی بھی یورپی یونین کے شہری کو یوکے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ اسی طرح یورپی یونین نے بھی اپنے بعض ممالک کے لیے ای ٹی اے کی شرط عائد کردی ہے اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب سفری رکاوٹوں کا دور دوبارہ شروع ہورہا ہے ۔