ہارر فلم ‘ٹیریفائر 3’ کا ٹریلر جاری:
سانتا کلاز کے لباس میں خونی درندے نے. میلز کاؤنٹی کے باشندوں کا جینا حرام کر دیا۔ ہارر فلم ‘ٹیریفائر 3’ کا ٹریلر جاری، فلم 11 اکتوبر کو سینما گھروں میں دہشت پھیلائے گی۔
ڈیمین لیون کی کرسمس کی تھیم پر مبنی فلم کے حوالے سے کہا جا رہا ہے. کہ یہ فلم اس قدر ڈراونی ہے. کہ یوکے پریمیئر کے دوران ابتدائی 10 منٹ میں 9 لوگ لابی سے باہر چلے گئے تھے. جبکہ ایک مداح نے مبینہ طور پر الٹی کر دی تھی۔
ٹیریفائر 3 کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. جو خوفناک مووی کے اگلے باب کی ایک دلکش جھلک پیش کرتا ہے۔ خوفناک آرٹ دی کلاؤن کی واپسی پر مشتمل فلم، شائقین کے لیے مزید خوفناک اور خوفزدہ کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ Terrifier 3 اکتوبر 11 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے. جو ہالووین کے موسم کے عین وقت پر شدید خوف کا ایک اور دور پیش کرے گا۔
ادھر، فرانس کی فلم کی درجہ بندی کمیٹی نے. 18 سال سے کم عمر بچوں پر ٹیریفائر 3 دیکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فرانس میں اس طرح کا حکم نامہ 2006 میں ‘سا 3’ کے بعد پہلی بار جاری کیا گیا ہے۔