Home » غزہ جنگ بندی کیلئے دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں، شہباز شریف

غزہ جنگ بندی کیلئے دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں، شہباز شریف

by ahmedportugal
5 views
A+A-
Reset
اجلاس آج اسلام آباد میں شروع

غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر اپنے ردعمل میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اور پوری پاکستانی قوم غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ امن کے حصول کیلئے قطر، سعودی عرب، امریکہ، مصر اور دیگر دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل انتہائی اہم ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جد و جہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے۔ 1967 سے قبل کی حدود پر مبنی القدس شریف دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطین ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز