نیوزی لینڈ کے بعد جنوبی آفریقہ کی کرکٹ ٹیم سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی۔
جنوبی آفریقہ کی ٹیم براستہ دوبئی نجی ایئر لائن سے لاہور پہنچی ہے۔ جنوبی آفریقہ کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔ ٹیم کل سے پریکٹس سیشن کا آغاز کرے گی۔ جنوبی آفریقہ کی ٹیم 12:30 سے 4:30 ایل سی سی اے گراونڈ میں پریکٹس کرے گی۔
واضح رہے کہ ٹرائی سیریز رواں ماہ کی 8 سے 14 تاریخ تک لاہور اور کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان کا افتتاحی میچ ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
سہ ملکی سیریز کے بعد پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں رواں ماہ کی 19 تاریخ سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کریں گی۔