کراچی کے نوجوان سے شادی کی دعوے دار امریکی خاتون سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات، اونیجا اینڈریو رابنسن کا امریکا میں بیٹا منظر عام پر آ گیا۔
بیٹے جیرامیا اینڈریو رابنسن نے ویڈیو بیان میں اصل حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ کہا، میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ والدہ پاکستان میں ہیں۔ میری والدہ ایک شخص اور اس کے اہلخانہ سے ملنے پاکستان گئی تھیں۔ والدہ نے دو ہفتے کے بعد واپس آنا تھا لیکن وہ نہیں آئیں۔
بیٹے نے مزید کہا کہ میں ںے والدہ کو واپسی کیلئے منانے کی بھی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ اُس نے مزید کہا کہ میرے بھائی اور میں نے ان کی واپسی کا ٹکٹ بھی کروایا تھا۔ والدہ ذہنی مریض ہیں ، ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے۔