Home » بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی کا بیٹا ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کروا کے لڑکی بن گیا

بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی کا بیٹا ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کروا کے لڑکی بن گیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ سنجے بنگر کا ٹرانس جینڈر بیٹا ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کروا کے لڑکی بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اُس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہارمون ریپلیسمنٹ تھراپی کے ذریعے "آریان” سے "انایا” میں اپنی تبدیلی کا تجربہ شیئر کیا۔ انایا نے اپنی پوسٹ میں کرکٹ کے لیے اپنی محبت اور جذبے کا اظہار کیا اور کہا کہ کرکٹ نے ان کی زندگی میں اہم مقام حاصل کیا ہے کیونکہ ان کے والد کا کرکٹ میں بڑا کردار رہا ہے۔

انایا نے بتایا کہ ہارمون تھراپی کے اثرات کی وجہ سے ان کی جسمانی طاقت کم ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے کرکٹ کا کھیل جاری رکھنا مشکل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں طاقت کھو رہی ہوں مگر خوشی حاصل کر رہی ہوں… ہر قدم مزید میری طرح محسوس ہوتا ہے۔

اُن کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ صارفین نے انایا کی ہمت کو سراہتے ہوئے کہا، "وہ سب سے زیادہ خوشی کی حقدار ہیں۔” تاہم، کچھ صارفین نے انایا کو کہا کہ اُس کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز