دمشق ( اسلم مراد ) اسرائیلی فوج دمشق کے قریب پہنچ گئی ہے اور کچھ غیر زمہ داران نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج دارالحکومت دمشق سے صرف پچیس کلومیٹر دور رہ گئی ہے ۔
اسرائیلی فوج نے بشار السد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پر فضائی اور زمینی حملوں میں اضافہ کردیا تھا اور اب تک تین سوسے زیادہ حملے کئیے جاچکے ہیں ۔ ان حملوں میں درجنوں شامی باشندے بھی جاں بحق ہوچکے ہیں ۔ شام کی نئی عبوری حکومت نے تین ماہ کے لیے حکومت اور تمام امور کو منجمند کرنے کا اعلان کیاتھا اور اس دوران ایک امریکی شہری کو بھی رہا کردیا ہے ۔
شام کی نئی حکومت حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے دن رات ایک کئیے ہوئے ہیں اسرائیل بھی دوسری جانب گولان کی پہاڑیوں کا مکمل کنٹرول حاصل کرچکا ہے گویا وہ جن چوٹیوں پر قبضہ کرچکا ہے وہاں سے فائرنگ کرکے بڑے آرام سے دشق کی اینٹ سے ایجنٹ بجا سکتا ہے۔