شہباز حکومت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1241 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 98 ہزار 5 سو کی نفسیاتی حد پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس میں 1781 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔ جس کے بعد 100 انڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک ڈالر کی قیمت 277 عشاریہ 60 روپے پر آگئی ہے۔