لودھراں (اسلم مراد ) انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم میں لیفٹ آرم فاسٹ بالر شہر بانو کی انٹری ہوئی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ میں فاسٹ بالر کے شعبے میں اہم دریافت ہیں ۔
بائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والی شہر بانو کا تعلق پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے اور وہ پاکستان انڈر انیس ٹیم میں بطور فاسٹ بالر اپنا کردار نبھا رہی ہے ۔ گزشتہ روز نیپال کے خلاف میچ میں شہر بانو کو کوچ محسن اقبال نے انٹرنیشنل کیپ پہنچائی ، شہربانو اگرچہ پہلے میچ میں اچھا پرفارم نہیں کرسکیں لیکن امید ہے کہ جس انداز میں وہ سوئنگ بالنگ کرتی ہے اور جس طرح گڈ لینتھ سے ان کی گیند اٹھتی ہے وہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے ایک بڑا اثاثہ ثابت ہوں گی ۔
شہر بانو کے والد ایک سیکیورٹی گارڈ ہیں جو اپنی بیٹی کے کرکٹ جنون کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں