Home » پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا

پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل منظور کر لیا

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پنجاب میں پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کر لیا گیا، صوبے میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔

بل کے مطابق خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔ پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، پتنگ بازی کے مقصد کیلئے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔

پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی۔

پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے۔ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہونگے۔ پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ، دوسری بار 1 لاکھ جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے پتنگ بازی کے دوران تیز دھار ڈور کے استعمال سے کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ اس لیے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا قانون منظور کروایا گیا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز