جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » پی ایس ایکس: 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 97 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

پی ایس ایکس: 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 97 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا

by ahmedportugal
4 views
A+A-
Reset

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی بھرپور تیزی پر اختتام ہوا۔ 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 97 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کر گیا۔ کمرشل بینکنگ اور آٹو موبیل سیکٹرز میں تیزی رہی۔

پی ایس ایکس میں آج 100 انڈیکس میں 1781 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 100 انڈیکس 97 ہزار 328 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 97 ہزار 437 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 95 ہزار 300 پوائنٹس رہی۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 95 ہزار 546 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مارکیٹ میں آج 96 کروڑ 95 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز کی مالیت 35 ارب 14 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد ریکارڈ ہوئی، مجموعی طور پر 455 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جس میں 249 کمپنیوں کے حص میں تیزی جبکہ 165 میں مندی ہوئی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز