وزیراعظم شہباز شریف کا انڈونیشیا میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کی طرف سے انڈونیشیا کے صدر سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا متاثرہ خاندانوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کہا، مشکل کی اس گھڑی میں انڈونیشیا کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا کے وسطی جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ جبکہ لاپتہ افراد کے لیے سرچ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔