لاہور: اگلے 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل آج کیا جائے گا۔ کل سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا امکان۔
اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کی سمری آج حکومت کو بھجوائی جائے گی۔ پٹرول 1 روپے 24 پیسے مہنگا ہو کر فی لیٹر 257 روپے 37 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔ یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 44 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
اگلے 15 روز کیلئے مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 93 پیسے اضافہ کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 5 پیسے اضافے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی حتمی منظوری دیں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے آج نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنوری میں حکومت مسلسل دو بار پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔