امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ طیارہ حادثہ بہت بڑا سانحہ ہے۔ جس میں کوئی زندہ نہیں بچا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رات بھر ریسکیو آپریشن جاری رہا، تمام اداروں نے ریسکیو آپریشن میں بھرپور کردار ادا کیا۔ فضائی حادثہ بڑا المیہ ہے امریکی قوم غم میں ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میری انتظامیہ ایوی ایشن سیفٹی کیلئے قابل افراد کو نامزد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور امریکی شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک امریکی ایئرلائن کا مسافر طیارہ اور یو ایس آرمی کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے تھے جس کے بعد طیارہ دریا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں کوئی مسافر زندہ نہیں بچا۔
طیارہ حادثہ بہت بڑا سانحہ ہے، کوئی زندہ نہیں بچا، امریکی صدر
2