شہباز حکومت کی جانب سے شاندار معاشی پالیسیوں اور سیاسی استحکام کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج دن بدن تاریخی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 338 پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔