قومی سلیکشن کمیٹی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ فائنل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ چیمپئنز ٹرافی ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے، خوشدل شاہ کو صائم ایوب کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
فائنل اسکواڈ میں فخر زمان، محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، خوشدل شاہ، کامران غلام، ابرار احمد، سفیان مقیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ طیب طاہر، محمد حسنین اور عباس آفریدی کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے نام چیئرمین پی سی بی کو بھیج دیئے گئے ہیں، قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ ہی سہ فریقی سیریز میں حصّہ لے گا۔