قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے میلبرن سے ایڈیلیڈ روانہ ہوگئی ہے۔ جہاں دوسرا میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کو کریمپس پڑے ہیں وہ اگلے میچ تک فٹ ہوجائے گے اور دوسرا میچ بھی کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ 203 رنز کا ہدف میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔
پہلے میچ میں شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی تھی اور امید ظاہر کی کہ ٹیم سیریز میں شاندار واپسی کرے گی۔