نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کل ہوگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نیشنل اسٹیڈیم کا افتتاح کرینگے۔
11 فروری کو افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ تقریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ علی ظفر ، ساحر علی بگا ، اور شفقت امانت علی پرفارم کریں گے۔ آتش بازی کا مظاہرہ اور لائٹ شو بھی ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کی نئی عمارت میں بالائی منزل پر نیشنل اسٹیڈیم پیٹرن انکلوژر کا کام بھی مکمل ہو گیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کی پرانی عمارت کے ڈریسنگ رومز کو پلاٹینم باکس میں تبدیل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم کی نئی چار منزلہ عمارت میں ہاسپٹلٹی باکس ڈریسنگ روم بنائے گئے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دو نئی ڈیجیٹل اسکور بورڈ لگائے گئے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نئی فلڈلاٙئٹس لگائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 12 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ فریقی سیریز کا میچ ہوگا۔