Home » لاہور: چینی باشندے کے گھر 1 کروڑ 80 لاکھ کی ڈکیتی کا معمہ حل، گھریلو ملازم ہی ماسٹر مائنڈ نکل

لاہور: چینی باشندے کے گھر 1 کروڑ 80 لاکھ کی ڈکیتی کا معمہ حل، گھریلو ملازم ہی ماسٹر مائنڈ نکل

by ahmedportugal
16 views
A+A-
Reset

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چینی شہری کے گھر ہونے والی بڑی چوری کا ڈراپ سین ہو گیا۔ ڈیفنس بی کے علاقے میں مقیم چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی چوری میں گھر کے ملازمین ہی ملوث نکلے۔

اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن کی سربراہی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان پولیس کو زیادہ دیر دھوکہ نہ دے سکے اور صرف 36 گھنٹوں میں بہاولپور سے گرفتار کر لیے گئے۔

گرفتار ہونے والوں میں مرکزی ملزم علی عزیز کے ساتھ شبیر اور امتیاز شامل ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ ان کے قبضے سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا تھا، جس پر اے ایس پی شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ کامیاب کارروائی پر ایس پی کینٹ نے اے ایس پی شہر بانو، ایس ایچ او علی حسن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز