برازیل ( اسلم مراد ) گائے کا دودھ انسانی صحت اور دماغ کی قوت کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں گائے کے فارم ہاوسز موجود ہیں جہاں ان کی خوراک ، علاج کا خیال رکھا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان سے دودھ اور گوشت بھی حاصل کیا جاتا ہے۔
پاکستان کی اگر بات کی جائے تو اچھی نسل کی گائے دو لاکھ سے تین لاکھ کے درمیان لازمی مل جاتی ہے لیکن برازیل میں سفید رنگ کی یہ نایاب گائے فروخت ہوئی تو قیمت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے اور کسی منچلے نے اس گائے کو بارہ کروڑ سترہ لاکھ پاکستانی روپوں میں خرید لیا ۔ یہ گائے برازیل کی نایاب ترین نسل کی گائیوں میں سے ایک ہے جو ایک وقت میں چالیس لیٹر تک دودھ دیتی ہے ۔