سعودی عرب میں ماہ مقدس کا آغاز، رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل بروز ہفتہ کو ہوگا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر انڈونیشیا اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ پہلا روزہ کل ہوگا۔ نیوزی لینڈ میں بھی پہلا روزہ کل ہوگا۔
چاند نظر آتے ہی مختلف ممالک کی مساجد میں نماز تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے مسلمانوں کو ماہ صیام کی مبارکباد دی، کہا رمضان نظم و ضبط، ہمدردی اور اپنی اصلاح کا سبق دیتا ہے۔
دوسری جانب پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ جاپان، ملائشیا، برونائی اور فلپائن میں بھی پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ کل بروز ہفتہ کو ہوگا
3
previous post