پارٹی کارکنوں سے برآمد اسلحہ:
وفاقی وزارت داخلہ نے. اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصآف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران پارٹی کارکنوں سے برآمد اسلحہ کی فوٹیج جاری کر دی۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق. احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر سے اسلحہ، آتشی مواد و دیگر خطرناک سامان برآمد ہوا. جس کی وجہ سے سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے.کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے. وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا تھا. کہ پی ٹی آئی کے قافلوں سے پولیس پر فائرنگ اور شیلنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے شرپسند عناصر پولیس پر پتھراو بھی کر رہے ہیں. جس کے نتیجے میں 80 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
محسن نقوی نے کہا تھا. کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پاس آنسو گیس کے شیل کہاں سے آئے۔ انہوں نے قافلوں میں افغان باشندوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا. کہ پولیس اب تک 120 افغان شہریوں کو گرفتار کر چکی ہے۔
وزیر داخلہ نے سوال کیا تھا. کہ پر امن احتجاج میں اسلحہ. آنسو گیس کے شیل اور افغان باشندوں کا کیا کام. انہوں نے اس سب کا ذمہ دار گنڈا پور کو قرار دیا تھا۔