Home » آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کا میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ

آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کا میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی دو ہزار پچیس کا ساتواں میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ساتواں میچ آج شیڈول ہے۔ لیکن محکمہ موسمیات نے دن بھر بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری۔

دوسری جانب، میچ کے پرُامن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی پولیس کے 5000 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، چیف ٹریفک آفیسر فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے سٹیڈیم، گردونواح اور شہر بھر کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ شائقین کو سٹیڈیم تک لانے کے لئے شٹل سروس فراہم کی گئی ہے، سٹیڈیم میں 25 سے 30 ہزار کرکٹ شائقین کی آمد متوقع ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز