پروڈیوسر ندیم مانڈوی والا نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ پاکستانی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ صرف بھارتی ریاست پنجاب میں ریلیز کی جائے گی۔
مانڈوی والا نے میڈٰیا کو بتایا کہ "پنجابی فلم ہونے کے ناطے اس کو صرف پنجاب کے سیکٹر میں ریلیز کرنے کا ہمیشہ سے منصوبہ تھا”۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے ڈائریکٹر بلال لاشاری نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا، اب، میں بھارت میں اپنے پنجابی سامعین کا اس محبت کا انتظار نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ سخت گیر قوم پرست جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو ریاست مہاراشٹر میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے، بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ اس فلم کو بھارت میں کہیں بھی ریلیز نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔
پارٹی کے سربراہ راج ٹھاکرے نے اپنے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر یہ بیان دیا کہ فلم مہاراشٹر میں ریلیز نہیں ہوگی اور خبردار کیا تھا کہ اگر فلم کی نمائش ہوئی تو سینما مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔