دی لیجنڈ آف مولا جٹ:
پاکستانی بلاک بسٹر "دی لیجنڈ آف مولا جٹ”. بالآخر رواں سال اکتوبر میں بھارتی سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔
یہ اعلان فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج کے ذریعے کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے. "دی لیجنڈ مولا جٹ” کی میراث زندہ ہے! فلم 2 اکتوبر 2024 کو بھارتی سینما گھروں میں دھوم مچائے گی۔ ابھی اپنے ٹکٹ بک کروائیں۔
بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی لالی ووڈ کی فلم نے ریکارڈ تجارتی کامیابی حاصل کی۔
2022 کے اعدادوشمار کے مطابق، لیجنڈ آف مولا جٹ نے گھریلو باکس آفس پر 3.58 ملین ڈالر. اور بین الاقوامی سطح پر 5.37 ملین ڈالر کمائے۔ اس طرح یہ فلم 8.95 ملین ڈالرز جمع کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔
یہ فلم 1979 کے کلٹ کلاسک مولا جٹ کا ریبوٹ ہے. جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، گوہر رشید، فارس شفیع، علی عظمت، راحیلہ آغا، بابر علی، صائمہ بلوچ، شفقت چیمہ اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔