ہسٹری فلم دی لاسٹ فرنٹ:
جنگ عظیم اول. کے دوران دشمن فوج کے قتل عام سے گاؤں والوں کو بچانے کا مشن۔ ایکشن، ہسٹری فلم "دی لاسٹ فرنٹ” کا ٹریلر جاری، فلم رواں سال یکم نومبر کو برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی کہانی. پہلی جنگ عظیم کے گرد گھومتی ہے۔ ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے. کہ جنگ کے ہنگامہ خیز آغاز کے دوران بے رحم جرمن فوج بیلجیئم کے ایک گاؤں پر حملہ کر دیتی ہے. اور ہر طرف تباہی مچانا شروع کر دیتی ہے۔
ایکشن سے بھرپور تاریخی فلم. دی لاسٹ فرنٹ یکم نومبر کو برطانیہ کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ پہلی جنگ عظیم کے پس منظر میں. بنائی گئی یہ فلم فوجیوں کے ایک گروپ کی پیروی کرتی ہے. جو خندق کی جنگ، وفاداری اور فرنٹ لائنز پر بقا کی تلخ حقیقتوں سے نبرد آزما ہے۔ جنگ کے شدید سلسلے. اور جذباتی کہانی تاریخ کے سب سے ہولناک تنازعات میں سے ایک میں سفاکیت اور بھائی چارے دونوں کو پکڑتا ہے۔
ایسے میں. فلم کا مرکزی کردار لیونارڈ لیمبرٹ (گلین) جنگ کے خوف کے درمیان. اپنے خاندان اور علاقے کی حفاظت کی ذمہ داری لیتا ہے۔ وہ نہ صرف اپنی فیملی کی حفاظت کرتا ہے. بلکہ گاوں والوں کو دشمن فوج سے بچانے کی پوری کوشش کرتا ہے۔ اور دشمنوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرتا ہے۔
اس سے قبل یہ فلم 9 اگست کو امریکا میں ریلیز کی جا چکی ہے۔