آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اگلے ہفتے سے پاکستان میں شروع ہو رہا ہے۔ جس میں شرکت کرنے کیلئے ٹیمیں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے اس لیے بھارت کی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم ممبئی سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں انہیں کرکٹ کے مداحوں کی بڑی تعداد نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ایئرپورٹ پر موجود کرکٹ کے شوقین افراد اور ایئرپورٹ کے عملے نے بھارتی کھلاڑیوں کا شاندار خیرمقدم کیا، اور دبئی ایئرپورٹ پر ایک جوش و خروش کا ماحول تھا۔
یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی میزبانی میں 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے شائقین میں کرکٹ کے کھیل کے لیے بے پناہ دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ پاکستانی شائقین اور کرکٹ کے شوقین افراد اس ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
اس مرتبہ بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی آئی ہے، لیکن اس مرتبہ بھارتی ٹیم کے ساتھ ذاتی عملہ موجود نہیں ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ذاتی شیف اور ہیئر ڈریسرز کے ساتھ جانے سے روک دیا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی اس ایونٹ کے دوران دستیاب سہولتوں پر انحصار کریں گے۔ اس اقدام کے ذریعے بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی توجہ مکمل طور پر کرکٹ پر مرکوز کرنے کی کوشش کی ہے، تاکہ وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
کرکٹ کے شائقین اس بات کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ بھارتی ٹیم اس ایونٹ میں کس طرح کی پرفارمنس پیش کرے گی اور کون سے نئے کھلاڑی عالمی کرکٹ کے منظرنامے پر اپنی جگہ بنائیں گے۔