صوفیا(اسلم مراد )شینجن ممالک نے بالاآخر کئ سال کے بعد مزید ممالک کے لیے شینجن کے دروازے کھول دئیے ہیں اور رومانیہ اور بلغاریہ کو یکم جنوری دوہزار پچیس کو شینجن کا باقاعدہ ممبر بنانے کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت شینجن ممالک کی تعداد چھبیس ہے یہ ممالک بغیر ویزہ کے ایک دوسرے کو انٹری دیتے ہیں اور ان ممالک کے شہری دوسرے ممالک میں جائیداد خریدنے ، کاروبار کرنے اور سوشل لایف کا حق رکھتے ہیں اسی طرح دنیا بھر کے سیاح شینجن ویزہ حاصل کرکے ان چھبیس ممالک میں جاسکتے ہیں ۔ تاہم اب شینجن ممالک نے مزید ممالک کے لیے شینجن کے دروازے کھول دئیے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ رونامیہ اور بلغاریہ بھی یکم جنوری سے شینجن ممالک کا حصہ بن جائیں گے اور وہاں بتدریج یورو کرنسی لاگو ہوجائے گی ۔
رومانیہ اور بلغاریہ گزشتہ کئی سال سے شینجن ممالک میں شامل ہونے کی پرزور کوشش کررہے تھے لیکن اس کوشش میں ہمیشہ آسٹریا کی ویٹو پاور آڑے آجاتی تھی جس کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامناتھا تاہم رومانیہ کی بہترین سفارت کاری کی بدولت یہ خواب پورا ہوا جس پر رومانیہ کے وزیر اعظم نے آسڑیا اور تمام شینجن ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ یکم جنوری سے شینجن ممالک کی تعداد چھبیس کی بجائے اٹھائیس ہو جائےگی