13 ویں امدادی کھیپ راونہ:
غزہ اور لبنان میں جاری جنگ کے دوران. حکومت پاکستان نے متاثرین کی امداد کیلئے 13 ویں امدادی کھیپ راونہ کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق. اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں فلسطینی سفیر ، بیرسٹر عقیل ملک ، این ڈی ایم اے ، وزارت خارجہ اور پاک آرمی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطینی سفیر نے. ہنگامی امداد پر حکومت اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق. ہوائی جہاز امدادی سامان لے کر اردن کے دارلحکومت عمان پہنچے گا۔ 100 ۓن امدادی سامان فیملی ٹینٹ اور گرم کمبلوں پر مشتمل ہے۔ این ڈی ایم اے 1381 ٹن امداد غزہ اور لبنان بھجوا چکا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حکومت ابھی تک غزہ کیلئے 10 اور لبنان کیلئے 2 امدادی کھیپیں روانہ کر چکی ہے۔
اس اقدام کا مقصد. انسانی ہمدردی کی کوششوں میں سہولت فراہم کرنا. اور خطے میں جاری تنازعات سے متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔ یہ اقدام مشکل وقت میں اپنے شہریوں کی مدد اور غزہ اور لبنان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے. کہ وزیراعظم شہباز شریف جو فلسطین کی آزاد ریاست کے حامی ہیں. کی ہدایت پر غزہ اور لبنان کیلئے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے فلسطینی کے میڈیکل کے طلبا کو پاکستان آکر اپنی تعلیم مکمل کرنے کی بھی اجازت دی ہوئی ہے۔