جمعرات, جنوری 23, 2025
Home » عمران نے ریلیف کے بدلے احتجاج ملتوی کرنے کی پیشکش موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے

عمران نے ریلیف کے بدلے احتجاج ملتوی کرنے کی پیشکش موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے

by ahmedportugal
1 views
A+A-
Reset

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کے ذریعے آفر آئی ہے کہ احتجاج ملتوی کرنے کی صورت میں ریلیف دیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے خود سمیت انڈر ٹرائل لوگوں کی رہائی کا مطالبہ رکھا تھا، لیکن حکومت نے اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے سے انکار کر دیا۔ حکومت کے اس رویے کے بعد 24 نومبر کا احتجاج ہر صورت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں ہے۔ وہ صرف ہمارا احتجاج ملتوی کرانا چاہتے تھی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کل میری ضمانت منظور ہوئی تھی ایسے میں حکومت کے پاس اچھا موقع تھا کہ وہ مجھے رہا کر دیتے۔ لیکن ثابت ہوگیا کہ یہ لوگ مجھے جیل میں رکھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں۔ اب واضح ہو چکا ہے کہ مجھے 24 نومبر سے پہلے رہائی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں جیل میں ہوں پھر بھی مجھ پر کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم مکمل نافذ ہوگئی توکہیں سے ریلیف نہیں ملے گا۔ اب ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ احتجاج بھی ہوگا اور مذاکرات بھی چلتے رہیں گے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز