پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج برسبین میں کھیلا جائے گا، بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان جبکہ جوش انگلس آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے۔ کنگروز کو مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔
ٹی 20 ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پلیئنگ الیون پر مشاورت ہوگئی ہے۔ اچھی ٹیم کے ساتھ ہی میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔