Home » پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مختصر فارمیٹ کی سیریز، دونوں ٹیمیں کل پہلے میچ میں آمنے سامنے ہونگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔

سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول گراؤنڈ میں قومی ٹیم کیلئے روایتی ویلکم تقریب کا اہتمام کی گیا۔ دونوں ٹیموں کے ساتھ دیمی موری ٹرائب کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہا۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ویلکم تقریب کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔

قومی کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نئے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا مکسچر ہے، ہم یہاں جیتنے آئے ہیں۔

دونوں ٹیموں نے پانچ ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کے آغاز سے قبل ہیگلے اوول بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ پاکستانی ٹیم نئے کپتان اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ان ایکشن ہوگی۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز