ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم عبیرِ گلال کا پہلا گانا ’خُدایا عشق‘ ریلیز کر دیا گیا، جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
فواد خان، جو 2016 کے بعد ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ پر بالی وڈ سے دور رہے، اب اس فلم کے ذریعے دوبارہ انڈین سنیما میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ فلم کی ریلیز سے قبل ہی کچھ حلقوں کی جانب سے اسے تنقید کا سامنا ہے، تاہم مخالفت کے باوجود پہلا گانا ریلیز کر دیا گیا۔
خُدایا عشق میں فواد خان کے ساتھ اداکارہ وانی کپور بھی نظر آ رہی ہیں، جبکہ یہ گانا ارجیت سنگھ اور شلپا راؤ کی آواز میں پیش کیا گیا ہے۔