Home » پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

پاکستان میں پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ اسلام آباد زونل ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے پہلا روزہ اتوار کو ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز