وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پٹرول فی لیٹر کی نئی قیمت 257روپے 13 پیسے ہو گی۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7روپے کا اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 267روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری میں حکومت مسلسل دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔ یکم جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے اضافے سے 252.66 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 96 پیسے اضافے سے 258.34 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ اسی طرح 16 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں 3.47 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.61 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔