یورپی یونین نے تجارتی جنگ سے بچنے کے لیے امریکا کو صفر پہ صفر ٹیرف معاہدے کی پیشکش کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی کمشنر برائے تجارت نے بتایا کہ یورپی یونین نے ٹرمپ کی ٹیرف جنگ شروع ہونے سے قبل امریکا کو گاڑیوں اور صنعتی اشیا پر صفر فیصد ٹیرف کی پیشکش کی تھی، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس پر راضی نہیں ہوئے تھے۔
کمشنر نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین ٹیرف میں کمی چاہتی ہے تو اسے امریکا سے 300 ارب ڈالر کی توانائی مصنوعات خریدنی ہوں گی۔
یورپی کمیشن برائے تجارت نے یہ بھی وضاحت کی کہ اگر ضرورت پڑی تو یورپی یونین جوابی محصولات عائد کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔