پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33 ارکان کی رکنیت معطل کر دی۔
الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرنے پر صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی ہے۔ معطل اراکین میں صوبائی وزراء میناخان، عدنان قادری، مشیر صحت احتشام اور معاون خصوصی ڈاکٹر امجد و دیگر شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلی ہال کے احاطہ میں معطل ارکان داخل نہیں ہوسکتے۔ معطل ارکان اسمبلی میں 27 حکومتی جبکہ اپوزیشن کے 6 ارکان شامل ہیں۔