دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے مال ‘دبئی مال’ کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والے مہمانوں کے لیے ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب ان کا بل دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے ادا کر دیا۔
دونوں شاہی شخصیات بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں کھانا تناول کیا۔
مہمانوں کا مجموعی بل تقریباً 30 ہزار اماراتی درہم، یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے تھا۔ جب کھانے کے بعد مہمانوں نے بل مانگا تو انہیں بتایا گیا کہ شیخ حمدان اور شیخ خالد نے پہلے ہی سب کا بل ادا کر دیا ہے۔
ریسٹورنٹ کی انتظامیہ نے اس واقعے کو اعزاز اور فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ولی عہد کی سخاوت نے عملے اور مہمانوں پر گہرا اثر چھوڑا۔