ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان آج پاکستان پہنچیں گے۔
ابو ظہبی کے ولی عہد کا یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔ شیخ خالد بن محمد زاید النہیان یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دورے میں وزرا سینئر حکام اور نمایاں کاروباری شخصیات بھی ولی عہد کے ہمراہ ہونگی۔
دورے کے دوران ابو ظہبی کے ولی عہد پاکستان کی قیادت سے وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔