بدھ, مارچ 26, 2025
Home » عدالت نے شہباز شریف، حمزہ کو رمضان شوگر مل گندہ نالہ کیس میں بری کر دیا

عدالت نے شہباز شریف، حمزہ کو رمضان شوگر مل گندہ نالہ کیس میں بری کر دیا

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل گندہ نالہ کیس میں بری کر دیا۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے تین فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیب حکام کی جانب سے 07 دسمبر 2018 کو رمضان شوگر مل گندہ نالہ تعمیر کیس کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اس کے بعد شہباز شریف کو 05 اکتوبر 2018 آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا گیا۔ آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں 10 نومبر 2018 کو رمضان شوگر ملزمین گرفتاری ڈالی گئی۔ شہباز شریف تین ماہ چار روز تک نیب ریمانڈ میں رہے۔ شہباز شریف کی 14 فروری 2019 کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوئی۔

بعد ازاں حمزہ شہباز کو 11 جون 2019 کو رمضان شوگر مل ریفرنس میں گرفتار کیا گیا۔ حمزہ شہباز 24 روز تک نیب ریمانڈ میں رہے۔ حمزہ شہباز 12 جون سے 5 جولائی تک ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہے۔ ہائیکورٹ نے چھ فروری 2020 کو حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی۔

نیب حکام نے 18 فروری 2019 کو رمضان شوگر مل گندہ نالہ تعمیر کا ریفرنس دائر کیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے 13 دسمبر 2021 کو بریت کی درخواست دائر کی۔ احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل ریفرنس کی کل 104 سماعتیں ہوئیں۔ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد 17 اکتوبر 2024 کو کیس اینٹی کرپشن عدالت ٹرانسفر کر دیا گیا۔ رمضان شوگر مل کیس کی اینٹی کرپشن عدالت میں بارہ سماعتیں ہوئیں۔

اینٹی کرپشن عدالت کے روبرو مدعی ذوالفقار علی دسویں سماعت پر 28 جنوری 2025 کو منحرف ہو گیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر دس کلومیٹر گندہ نالہ تعمیر کا الزام تھا۔ نیب ریفرنس کے مطابق خزانے کو 21 کروڑ تیس لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز