پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں مثبت پیشرفت، پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق ملک کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 39 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 33 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں ہیں جبکہ گزشتہ سال یہ 24 کروڑ ڈالر پر تھی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک کی آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ 13 فیصد تک اضاٖہ ہوا ہے۔ ستمبر 2024 میں آئی ٹی برآمدات 29 عشاریہ 2 کروڑ ڈالر تھیں۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات ایک عشاریہ 21 ارب ڈالر ہوگئیں ہیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی آئی ٹی برآمدات 89 عشاریہ 4 کروڑ ڈالر تھیں۔ جبکہ آئی ٹی درآمدات میں سالانہ 16 عشاریہ 2 فیصد اور ماہانہ 9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات سروز سیکٹر کی بنیاد شراکت دار ہیں۔