بدھ, مارچ 26, 2025
Home » چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کل دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کل دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کل دبئی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

قیاس آرائیاں ہیں کہ بھارت کے کپتان روہت شرما اور تجربہ کار کھلاڑی ویرات کوہلی کا یہ آخری میچ ہوسکتا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد اُن پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔

15 سال سے زائد عرصے تک انڈیا کی طاقتور ٹیم کے ستون رہنے والے اس جوڑے نے گزشتہ سال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی20 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

یہ میچ ان دونوں کے لیے ایک آخری موقع ہو سکتا ہے، کیونکہ اگلا 50 اوور کا ورلڈ کپ 2027 میں ہوگا۔

سابق فاسٹ باؤلر پروین کمار نے دی ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، مجھے یقین ہے کہ روہت انڈیا کو ٹائٹل جتوائے گا۔ وہ جلد ایک اور آئی سی سی ٹرافی جیتے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں صرف یہ کہوں گا کہ ویرات اور روہت، ریٹائرمنٹ سے پہلے ہمیں ایک اور آئی سی سی ٹرافی دے دو۔

انڈیا فائنل میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پُرامید ہے اور اس کا اعتماد بلند ہے۔

انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے تمام چار میچز جیتے ہیں، روہت کی ٹیم نے تمام میچ دبئی میں کھیلے ہیں کیونکہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے انہوں نے پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا۔

روہت اور کوہلی اس ٹورنامنٹ میں دباؤ کے ساتھ آئے تھے۔ کوہلی نے اپنے نقادوں کو خاموش کروا دیا جب انہوں نے پاکستان کے خلاف ناقابل شکست 100 رنز بنائے اور سیمی فائنلز میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف میچ جیتنے والے 84 رنز بنائے۔

انڈیا جو چیمپئنز ٹرافی کو ریکارڈ تیسری بار جیتنے کیلئے کوشاں ہے، ان کے پاس دنیا کا بہترین اسپن اٹیک بھی ہے۔

 

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز