بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔
ہائبرڈ ماڈل کی وجہ سے بھارت کے تمام میچز دبئی میں کھیلے گئے تھے اس لیے فائنل میں کولیفائی کرنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا فیصلہ کن میچ بھی دبئی میں ہی ہوگا۔
ٹورنامنٹ میں بھارت ابھی تک ناقابل شکست رہی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو گروپ میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی تھی۔
اب دیکھنا ہے کہ آیا بھارت اور نیوزی لینڈ میں سے کونسی ٹیم چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے تمام میچز ایک مقام پر ہونے کی وجہ سے اُس کو نیوزی لینڈ کی ٹیم پر برتری حاصل ہوگئی۔