واشگنٹن طیارہ حادثے میں جان بحق پاکستانی نژاد امریکی خاتون کی لاش مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق چھبیس سالہ اسریٰ حسین کی میت اہلخانہ کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ تدفین اتوار کو انڈیانا پولس میں ہو گی۔ اسری حسین کا تعلق امریکی ریاست انڈیانا کے علاقے کارمل سے تھا، انہوں نے انڈیانا یونیورسٹی بلومینگٹن سے 2020 میں ہیلتھ کیئر مینجمنٹ کے شعبے میں گریجویشن کیا تھا۔
واضح رپے کہ حادثے کی رات خاتون نے ایئرپورٹ پر موجود اپنے شوہر کو میسیج کیا تھا کہ طیارہ بیس منٹ بعد لینڈ کر جائے گا لیکن طیارہ لینڈ نہ کرسکا اور شوہر انتظار کرتا ہی رہ گیا۔