علیمہ خان اور عظمیٰ خان:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی. کی رہائی کے بعد علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا بھی حکم جاری کر دیا گیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے. دونوں بہنوں کی رہائی کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق. علیمہ اور عظمیٰ کیخلاف ڈے چوک احتجاج کیس کی سماعت. جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے. بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت کی درخواستوں کو منظور کر لیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے حال ہی میں. حراست میں لیے گئے علیمہ’ عظمیٰ کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ پیش کیے گئے. شواہد کا جائزہ لینے کے بعد آیا. جس کے نتیجے میں انہیں نظربندی سے فارغ کر دیا گیا۔ یہ کیس، جس نے عوامی توجہ حاصل کی تھی. اس میں مختلف قانونی اور سیاسی جہتیں شامل تھیں.جنہوں نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت عدالتی عمل کو اجاگر کیا۔
واضح رہے. کہ علیمہ اور عظمیٰ کی 20، 20، ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں گئیں۔ دونوں بہنوں کو ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔