Home » ٹرمپ لاس ویگاس ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبرٹرک دھماکے سے پھٹنے سے ڈرائیور ہلاک

ٹرمپ لاس ویگاس ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبرٹرک دھماکے سے پھٹنے سے ڈرائیور ہلاک

by ahmedportugal
2 views
A+A-
Reset

ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل لاس ویگاس کے باہر ایک ٹیسلا سائبرٹرک دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک، سات افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی اس دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا یا کچھ اور۔ یہ واقعہ اس سے صرف چند گھنٹے پہلے پیش آیا جب نیو اورلینز میں ایک شخص نے نیو ایئر ڈے کے جشن میں شریک افراد پر ٹرک چڑھا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل لاس ویگاس، ٹرمپ آرگنائزیشن کا حصہ ہے، جو صدر منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی ہے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک 2024 کے صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کے اہم حامی تھے اور وہ نئے صدر کے مشیر بھی ہیں۔

ایف بی آئی کے خصوصی ایجنٹ جیریمی شوارٹ نے رپورٹرز کو بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا یہ دھماکہ دہشت گردی کا واقعہ تھا یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی نے گاڑی چلانے والے شخص کی شناخت کر لی ہے۔ جس کا نام بعد میں ظاہر کیا جائے گا۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا کہ دھماکہ سائبرٹرک کی وجہ سے نہیں ہوا تھا۔ دھماکہ کرائے کی سائبرٹرک میں رکھے بم کی وجہ سے ہوا تھا۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز