Home » مہمند اور بنوں میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی،پاک فوج کی دو کارروائیوں میں بھارتی پراکسی خوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

مہمند اور بنوں میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی،پاک فوج کی دو کارروائیوں میں بھارتی پراکسی خوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

by ahmedportugal
3 views
A+A-
Reset

راولپنڈی(ایگزو نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند اور بنوں میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر 2025 کو صوبے کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ضلع بنوں میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں چھ خوارج کو مار گرایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اپنے اہلکاروں کی حفاظت اور دشمن کے ٹھکانوں کی مکمل تباہی کو یقینی بنایا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں موجود دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اور مستقبل میں ممکنہ خطرات کو ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم “عزم استحکام” کے وڑن کے تحت پوری شدت سے جاری رکھیں گے تاکہ ملک میں غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔یہ کامیاب کارروائیاں پاک فوج کی قربانیوں اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کی مضبوطی کا مظہر ہیں، اور صوبے میں امن و امان قائم رکھنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔ پاک فوج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ دہشت گردی کے خاتمے میں مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکیں۔

You may also like

Featured

Recent Articles

About Us

Exo News میں خوش آمدید، پوری دنیا سے تازہ ترین خبروں کی اپ ڈیٹس اور مواد تلاش کرنے میں آپ کے قابل اعتماد پارٹنر۔ ہم نے خود کو سرمایہ کاری، ہنر مند نیوز ایڈیٹرز، خبروں کی فوری ترسیل، تنوع اور امیگریشن کی تشکیل کے ذریعے خبروں اور تفریح ​​کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والے ایک سرکردہ ادارے کے طور پر قائم کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024 ایگزو نیوز